انتظار کی گھڑیاں ختم، 18 سال بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم آج رات پاکستان پہنچے گی

18 سال کی طویل مدت کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم آج جمعے کی رات پاکستان پہنچے گی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی سی بی کی درخواست پر کرونا ٹیسٹ سے استثنیٰ بھی دے دیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف 17، 19 اور 21 ستمبر کو تین میچوں پر مشتمل ایک روزا سیریز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ میچ کے 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت ہوگی۔

ایک روزا میچوں کے بعد دونوں ٹیمیں پانچ ٹی ٹوئینٹی میچ 25, 26, 29 ستمبر، یکم اور 3 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلیں گی۔

نیوزی لینڈ کے اس دورا کے دوران سابق کرکٹر ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق بطور عبوری کوچ کام کریں گے۔

Admin

Read Previous

شاہد آفریدی نے بھی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی سلیکشن پر تنقید کر دی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے