بابر اعظم نے بیٹنگ حکمتِ عملی بتا دی

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیم اپنی تیاریوں کو پوری طرح جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہر کپتان کی طرح ان کا مقصد بھی ٹیم کو فتح دلوانا ہے۔

بابر اعظم کا کہنا ہے ہے اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ ہم کہاں تک جائیں گے لیکن ابھی ہمارے چھوٹے ہدف ہیں۔ ہمارا پہلا ہدف ہندوستان کے ساتھ میچ پھر نیوزی لینڈ اور پھر افغانستان کے ساتھ میچ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب چھوٹے ہدف حاصل ہو جائیں تو پھر بڑے ہدف خود ہی پورے ہو جاتے ہیں۔

کپتان نے یہ بھی بتایا کہ پاکستانی ٹیم کے اعلان کے بعد سے سکواڈ میں چار تبدیلیاں ہوئیں ، سرفراز احمد ، حیدر علی ، فخر زمان ، اور شعیب ملک نے ٹیم میں جگہ بنائی۔ ہے۔ بابر اعظم نے بیٹنگ کی حکمت عملی بتا تے ہوئے کہا کہ یقین کرتے ہیں کہ اگر ٹیم کو اسٹارٹ اچھا مل جائے تواس سے فائدہ حاصل کرنا چاہیے ان کا مزید کہنا تھا کہ جب کوئی کھلاڑی اچھی بیٹنگ کرتا ہے تو اسے سٹرایک ریٹ برقرار رکھنا چاہیے اور یہ فکر نہیں کرنی چاھیے کے اس کے بعد آنے والےکھلاڑی اچھا کھیل سکیں گے یا نہیں.

ٹیم کی کمزوریوں پہ بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ان کے سکواڈ میں میں مڈل آرڈر اور دیتھ باؤلنگ کمزور ہے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اس خامی کو پورا کرنے کے لیے مختلف کمبینیشن کو ٹرائی کیا گیا ہے لیکن کوئی خاص فائدہ نہیں ہو سکا بدقسمتی سے یہی کرکٹ ہے۔

اگر آپ کھلاڑیوں کو سلیکٹ کرتے ہیں تو آپ یہ گارنٹی نہیں کر سکتے کہ وہ اچھا کھیلیں گے بھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کھلاڑیوں کو یہ دیکھتے ہوئے سلیکٹ کیا گیا ہے ہے کہ انہوں نے کہیں نہ کہیں کچھ اچھا کھیل کھیلا ہے

Admin

Read Previous

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں تبدیلی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے