مصباح الحق اور وقار یونس پاکستان ٹیم کی کوچنگ ذمہ داریوں سے دستبردار

مصباح الحق اور وقار یونس پاکستان ٹیم کی کوچنگ سے دستبردار ہو گے۔ مصباح الحق اور وقار یونس ستمبر 2019 سے کوچنگ کے عہدوں پر کام کر رہے تھے۔

مصباح الحق جو کہ ہیڈ کوچ تھے کا کہنا تھا کہ جمیکا میں قرنطینہ کے دوران اپنی ذمہ داریوں کا جائزہ لینے کے بعد انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ قومی بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کے فیصلے کے بعد میں نے بھی زمہ داریوں سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان عہدوں پر سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق اور سابق مایہ ناز آل راؤنڈر عبدالرزاق کو عارضی طور پر ان عہدوں پر تعینات کردیاہے۔

Admin

Read Previous

نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی قومی ون ڈے ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، سابق کپتان شامل نہیں

Read Next

پنجاب حکومت اور اپوزیشن سیاست کے بعد اب کرکٹ کے میدان میں بھی آمنے سامنے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے