پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں تبدیلی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر ز نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم اسکواڈ کو کنفرم کر دیا ہے آئی سی سی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبرکو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان گروپ 2 میں ہے اور24 اکتوبر کو اپنا پہلا میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں انڈیا کے ساتھ کھیلے گا۔

 

کھلاڑیوں کی حالیہ پرفورمنس اور فارم کو دیکھتے ہوئے سلیکٹرز نےٹیم اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔ وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد اور ٹاپ آرڈر بیٹسمین حیدر علی کواعظم خان اور فاسٹ بولر محمد حسنین کی جگہ پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ اوپنر فخرزمان جو کہ پہلے ٹریول ریزرو کے طور پر سکواڈ میں شامل تھا اسے خوشدل شاہ کی جگہ پر سکواڈ میں شامل کر دیا گیا ہے۔ صہیب مقصود کا سکواڈ میں شمولیت کا فیصلہ ڈاکٹر کی ہدایت کے بعد کیا جائے گا صہیب مقصود نے اپنی کمر میں درد کی وجہ سےایم آر آئی سکین کروایا ہے  جس کی رپورٹ دیکھنے کے بعد صہیب مقصود کا ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں شامل 15 کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں

بابر اعظم (کپتان)

شاداب خان (نائب کپتان)

 آصف علی

 فخر زمان

 حیدر علی 

حارث رؤف

 حسن علی

 عمادوسیم

محمد حفیظ

محمد نواز

محمد رضوان (وکٹ کیپر)

محمد وسیم جونیئر

 سرفراز احمد (وکٹ کیپر)

 شاہین شاہ آفریدی

صہیب مقصود جبکہ ٹریولرریزرو میں خوشدل شاہ، شاہنواز دانی اور عثمان قادر شامل ہیں

 

 سپورٹ سٹاف میں منصور رانا مینجر، ثقلین مشتاق عبوری ہیڈ کوچ، شاہد اسلم اسسٹنٹ ہیڈکوچ ،میتھیو ہیڈن بیٹنگ کنسلٹنٹ، ورنن فلینڈرباؤلنگ کنسلٹنٹ،کلف ڈیکن (فزیوتھیراپسٹ) ، ڈرکوس سائمن (طاقت اور کنڈیشنگ کوچ) ، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ) ، طلحہ اعجاز (ٹیم تجزیہ کار) ، کرنل (ر) محمد عمران (سیکیورٹی منیجر) ، ابراہیم بادیس (میڈیا اور ڈیجیٹل منیجر) ، ڈاکٹر نجیب سومرو (ٹیم ڈاکٹر) اور ملنگ علی (مساجر)

 

کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی نیشنل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کارکردگی کو دیکھتے ہوئےہم نے حیدر علی ، فخر زمان اور سرفراز احمد کو آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے لیے ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 

محمد وسیم کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں انہیں عمدہ  کرکٹ دیکھ کر خوشی ہوئی اور اس سے نا صرف کھلاڑیوں کی  دبئی میں ہونے والے ورلڈ کپ کے میچز کے لئے پریکٹس ہوئی بلکہ ٹیم انتظامیہ کو بھی موقع ملا کہ وہ کھلاڑیوں کی  کارکردگی  کو دیکھتے ہوئے فیصلے کر سکے۔

Admin

Read Previous

رمیز راجہ کا پاکستان سٹاک ایکسچینج کراچی کا دورہ

Read Next

بابر اعظم نے بیٹنگ حکمتِ عملی بتا دی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے